ڈیرہ: لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

  ڈیرہ: لیگی رہنما پی ٹی آئی میں شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)یونین کونسل نمبر7 کی معروف شخصیت(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
 سید ارشاد حسین شاہ نے اپنی سید برادری سمیت مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب حنیف خان پتافی کی قیادت پر اعتماد کر تے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا گزشتہ شب بلاک یو میں جلسہ عام میں خطاب کر تے ہو ئے مشیر صحت حنیف خان پتافی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں ایک اور گورنمنٹ ڈگری بوائزکالج کا قیام عمل میں لایاگیا ہے اور اگلے ماہ اس ادارے میں طلباء کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی،سیوریج اور دیگر عوامی و بنیادی مسائل حل کر نے کی بھر پور کاوشوں میں مصروف عمل ہیں اور انشاء اللہ یونین کونسل نمبر 7 سمیت شہر کو خوبصورت بنانے میں مل کر کردار ادا کریں گے اس موقع پر دیگر مختلف برادریوں نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا قبل ازیں حنیف خان پتافی کا پھولوں کی پتیاں نچھاور اور تالیاں بجا کر ان کا بھر پور استقبال کیا گیادریں اثناء مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان فیاض شیخ،پروفیسرز اور سٹاف کے مابین رنجش ختم کراکر صلح کرادی ہے مشیر وزیر اعلی کی دعوت پر ڈائریکٹر کالجز اور سٹاف انصاف پبلک سیکرٹریٹ آئے محمد حنیف پتافی تنازعہ کی وجوہات سننے کے بعد فریقین میں صلح کرادی مشیر وزیر اعلی نے محبت،یگانگت اور بھائی چارہ کیلئے خصوصی دعا بھی کرائی اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز فیاض شیخ،پروفیسرزاور سٹاف نے مستقبل میں محبت کے ماحول میں دفتری امور انجام دینے کی یقین دہانی کرائی ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ سٹاف کی عزت نفس کا خیال رکھا جائیگا۔
شامل