بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی  ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

  بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی  ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خانپور، شاہجمال(نمائندہ پاکستان)مظفر گڑھ منی لاڑکانہ ہے یہ اعزاز ہے آئندہ بھی برقرار رہنا چاہیئے.ٹکٹ ہولڈر(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
 پیپلز پارٹی و امیدوارحلقہ پی پی 276سید جمیل شاہ اور امیدوار چیئرمین یونین کونسل دانڑیں  سید حماد بخاری نے ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان کے ہمراہ چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ورکر ہی پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں پارٹیاں ورکرز کی محنت سے عروج پاتی ہیں اگلے جنرل الیکشنز میں ورکرز کو ہی ٹکٹ ملیں گے ضلع مظفر گڑھ کے پی پی  ورکرز نے مظفر گڑھ کو ہمیشہ پی پی کا گڑھ اور منی لاڑکانہ ثابت کیا  اوربھرپور اعتمادکر کے شہید بی بی کے کاز کو ہمیشہ نئی جہت بخشی ہے اس کا خراج مظفر گڑھ کے عوام ہر شعبہ ہائے زندگی میں پسماندگی کی صورت میں ادا کر رہے ہیں آئندہ عام انتخابات میں ضلع بھر میں پارٹی ورکرز کواہمیت دی جائیگی کلین سویپ کر کے یہ اعزاز برقرار رکھیں ضلع بھر کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے.  پیپلز پارٹی شعبہ خواتین سٹی خان پور کی صدر زیبا ظفر کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات خان پور میں پیلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین ورکرز عہدیداران اور پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والی ملازمت پیشہ خواتین کو در پیش چیلنجز اور مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا خواتین ورکرز پیپلز پارٹی کا ہراول دستہ ہیں ان کی جمہوریت کی بقاء وبحالی کی ہر تحریک میں نمایا ں کردار رہا ہے ہمیں پنجاب کی خواتین ورکز کی مشکلات کا احساس ہے تحریک انصاف کی نااہل حکومت خود تو کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکتی۔پیپلز پارٹی کے گزشتہ ادوار حکومت میں تعینات ہونے والے 16ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا گیا یہ عوام دشمنی نہیں تو اور کیا ہے کروڑوں لوگوں کو نوکریاں دینے کے دعویداروں نے لاکھوں ملازمین کو بے روزگار کر دیا ہے ان کے گھروں کے چولہے بجھادیئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ ان شاء اللہ وفاق سمیت تمام صوبوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی جیالے وزیراعلیٰ،وزیراعظم ہوں گے پیپلز پارٹی اپنے آئندہ دور حکومت میں جبری بر طرف کئے گئے تمام ملازمین کو بحال کرائے گی اور پنجاب میں خواتین کو عزت ومقام دلائے گی۔
بلاول بھٹو