وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی سے طلبہ وفد کی ملاقات، مختلف ایشو ز پرگفتگو

   وفاقی وزیر شہریارخان آفریدی سے طلبہ وفد کی ملاقات، مختلف ایشو ز پرگفتگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  احمدپورسیال(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)
خان آفریدی سے  سلطان باہو طلبا کے وفد کی ملاقات کی، طلبا و تعلیمی اداروں کے مسائل و کشمیر کاز پر تبادلہ خیال وفد میں مرکزی ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان سردار، ناظم اطلاعات و نشریات ایم ایس او پنجاب بلال ربانی، راجہ شہباز اور ملک انجم شامل تھے طلبا قیادت نے وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے سامنے کووڈ 19 کیوجہ سے تعلیمی تسلسل کے متاثر ہونے، تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی مغربی یلغار اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان سے  آگاہ کیا اور تشویش کا اظہار کیا اور اس صورتحال میں وفاقی وزیر کو اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی شہریار آفریدی نے طلبا کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جدوجہد اور اعراض و مقاصد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقینا نوجوان ہی قوم کا مستقبل ہیں حکومت وقت ہر فورم پر طلبہ کے مسائل کو سنے گی اور مسائل کے حل کیلیے عملی کوشش بھی کرے گی، مرکزی ناظم عمومی ایم ایس او پاکستان سردار مظہر نے شہریار آفریدی صاحب کو یکم اکتوبر کو ہونے والے آل پاکستان طلبہ اجتماع کی دعوت دی اور دعوت نامہ پیش کیا۔
شہریار خان