رحیم یارخان،چوروں کا دھاوا، اہل خانہ پر تیزاب پھینک فرار

  رحیم یارخان،چوروں کا دھاوا، اہل خانہ پر تیزاب پھینک فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)تیزاب گردی کا ایک اور واقعہ چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے والے نامعلوم ملزمان نے اہل خانہ کے جاگ جانے پر جان (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
بچانے کی خاطر بچی سمیت 3 خواتین پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب تھانہ سٹی خانپور کی حدود جٹکی بستی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اہل خانہ نے بتایا کہ رات کے پچھلے پہر نامعلوم چور گھر میں داخل ہوئے نقدی اور موبائل فونز چوری کرنے کے بعد اچانک اہل خانہ کے جاگ جانے پر چوروں نے بچی سمیت3 خواتین پر تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ تیزاب سے جھلسنے والوں میں 5 سالہ کمسن فاطمہ بی بی 35 سالہ نسرین بی بی اور 20 سالہ شمسہ بی بی شدید زخمی ہوگئیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ واقعہ چوری کا ہے یا پھر ذاتی دشمنی میں چوری کا رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ زخمی خواتین اور بچی کے چہرے بازو اور جسم کے دیگر حصوں پر تیزاب پھینکا گیا ہے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
تیزاب