اہلحدیث یوتھ فورس ٹرین مارچ کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال

  اہلحدیث یوتھ فورس ٹرین مارچ کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان ( سٹی رپورٹرر)اہلحدیث یوتھ فورس صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام لاہور سے شروع ہونے والے تحفظ نظریہ پاکستان ٹرین مارچ کا ملتان پہنچنے پر اہلحدیث یوتھ فورس (بقیہ نمبر2صفحہ6پر)
جنوبی پنجاب اور ضلع ملتان کے کارکنوں نے بھرپور استقبال کیا اس موقع پر مرکزی رہنماؤں نے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ مرکزی صدر اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان حافظ فیصل افضل شیخ، مرکزی جنرل سیکریٹری اے وائے ایف پاکستان حافظ محمد عامر صدیقی  نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس کے ٹرین مارچ کا مقصد اعلائے کلمۃ اللہ کی سربلندی ہے ملک میں نظریہ پاکستان کو ترویج دینا وقت کی ضرورت ہے بیرونی نظریاتی یلغاروں کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے ہم  ناموس رسالت،ختم نبوت، شان صحابہ، ناموس صحابہ شعائر اسلام پر کوئی آنچ گوارا نہیں کرسکتے اسلئے ناموس رسالت اور ختم نبوت ناموس صحابہ ایکٹ پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ رانا محمد شفیق خان پسروری اور  ناظم ذیلی تنظیمات ڈاکٹرعبدالغفورراشد نیکہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیاگیامگربدقسمتی سے ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہوسکا جس کے باعث ملک مسائل سے دوچارہے اندرونی و بیرونی خلفشار دراصل اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے قیام پاکستان کے مقصد نفاذ اسلام یعنی نظریہ پاکستان میں ہی ملکی سالمیت بقااور ترقی کا راز مضمر ہے۔ملک میں اسلامی شعائر اور قوانین سے مذاق اڑائے جانے کا سلسلہ بند کیا جائے تبھی ملک ہمہ قسمی خلفشار سے نجات پاجائیگا۔ اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کیصدر حافظ محمد سلمان اعظم اور صدراہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب قاری اکرم شہزاد نے کہاکہ علامہ احسان الہٰی ظہیر شہید نے جس عزم کے ساتھ دفاع صحابہ تحفظ ختم نبوت عظمت اہلبیت کیلئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کی تھی آج ہم علامہ ساجد میر کی قیادت میں تحفظ نظریہ پاکستان کیلئے برسرپیکار ہیں اور ہم اکابرین کے مشن پر گامزن رہینگے ملک میں نظام مصطفیٰ نفاذ اسلام کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر حافظ طلحہ ثنائاللہ ڈاکٹر عبدالکریم ندیم،حافظ قسیم، علامہ عبدالرحیم گجر، علامہ عنایت اللہ رحمانی، قاری ہدایت اللہ رحمانی، وقاص سعید،عمران دریشک، قیم ظہیر، انعام یزدانی، یامین محمدی،نعیم بلوچ،قاری طاہر محمودودیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خوب نعرے بازی کی گئی اور کارکنوں نے قائدین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پرتباک استقبال خطابات کے بعد ٹرین مارچ کے شرکا ملتان سے خانپور کیلئے روانہ ہوئے۔
خطاب