بداخلاقی کے بعد10سالہ بچہ قتل،تحقیقات کا دائرہ وسیع

  بداخلاقی کے بعد10سالہ بچہ قتل،تحقیقات کا دائرہ وسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیر  ہ غازیخان  (سٹی رپورٹر)   تھانہ صدر ڈی جی خان کے علاقے میں دس سالہ عبد الرحمن کو بد فعلی کا نشانہ بن کر قتل کر دیا گیا وقوعہ کے اطلاع پر آر پی او فیصل رانا جائے(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
 وقوعہ پر پہنچے فرانک سائنسی لیبارٹری اور کرائم سین کی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچی شواہد اکھٹے کئے گئے آر پی او فیصل رانا نے اس سنگین ترین وقوعہ کو ٹریس کرنے کیلئے آی ٹی ماہرین سمیت ماہر پولیس آفیسران پر مشتمل پولیس کی خصوصی ٹیم کو پروفیشنل ٹپس دیں اور بتایا جائے وقوعہ کے شواہد مقتول کی لاش پر تشدد کے نشانات سمیت دیگر شواہد بتائیں ہیں کہ وقوعہ میں کم از کم پانچ ملزمان شامل ہو سکتے ہیں آر پی او فیصل رانا نے اس ٹیم کو فوری اطلاع پر تمام جدید سائنسی ٹیکنالوجی دستیا ب کروائیں اور اسے استعمال کرکے بارہ گھنٹوں میں واردات ٹریس کرنے کے حوالے سے پراگرس پوچھتے وہ ایک طرف ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا آر پی او فیصل رانا ہر تین گھنٹے بعد واردات کو ٹریس کرنے کے حوالے سے پراگرس پوچھتے، وہ ایک طرف ٹریس کرنے والی پولیس ٹیم پر ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے دباؤ بڑھاتے تو دوسری طرف انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید پرفیشنل ٹپس دیتے جنکی بدولت پولیس نے وقوعہ میں شامل پانچوں ملزمان جمال ولد کمال، سجاد ولد نور محمد، غلام مصطفیٰ ولد کالو عبدالغفار ولد خدا بخش اور محمد علی ولد غلام عباس کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش جاری ہے آر پی او رانا فیصل نے ڈی پی او ڈی جی خان عمر سعید ملک اور انکے ٹیم کو سنگین ترین مقدمہ کے ملزمان کو فوری گرفتاری پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ واردات کو ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے والوں کو خصوصی انعامات اور سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے ادھر اجتماعی بد فعلی کا نشانہ بننے والے کمسن مقتول عبدالرحمن کے ورثا بد فعلی اور قتل کی سنگین ترین واردات ٹریس کرنے پر آر پی او فیصل رانا کے پروفیشنل عزم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں روایتی انداز میں جھولیاں اٹھا کر دعا ئیں دیں انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقتول بچہ تو واپس نہیں آسکتا لیکن یہ ظلم کرنے والوں کو جس طرح فیصل رانا نے فوری گرفتار کر وایا اس سے ڈی جی خان کے دیگر بچے ملزمان کے سفاکیت سے بچ گئے ادھر آر پی او فیصل رانا نے حکم دیا کہ ڈی پی او ڈی جی خان اس مقدمہ کی ذاتی تفتیشی کے طور پر نگرانی کریں گے۔وقوعہ ہذا بابت مقدمہ نمبر 501/21بجرم 302، 337 ت پ تھانہ صدر ڈی جی خان درج مزید قانونی کاروائی جاری۔
قتل