مہنگائی میں کئی گنا اضافہ، دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل

  مہنگائی میں کئی گنا اضافہ، دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) موجودہ حکو مت نے تین سال کے دوران مہنگائی کر نے کی سب حدود عبور کرکے غریب آدمی کے لئے ایک وقت کی روٹی کمانا بھی (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
مشکل کردیا ہے اشیاء خورد نوش کے ریٹ کم کر نے کی بجائے بڑھائے جارہے ہیں دیہاڑی دار طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آچکا ہے وزیراعظم پاکستان پھر بھی عوام کو سبزباغ دکھانے کے لئے کہتے ہیں گھبرانہ نہیں ہے طوفان جیسی مہنگائی میں بھی غریب عوام نہ گھبرائے تو پھر کیا کرے اب عوام کے صبرکا پیمانہ لیبرز ہوتا جارہا ہے ان خیالات کااظہار ٹبہ سلطان پور کی مختلف تنظیموں کے افراد سیٹھ سلیم اللہ وینس، چوہدری عبداللہ جٹ، چوہدری نذیر احمد عطاری گجر، میاں محمد مشتاق آرائیں، مہر محمد رمضان اوررانا عبداللہ راجپوت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت عوام کو مہنگائی سے نجات دیلانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے مسلم لیگ ن کے دور حکو مت میں اتنی مہنگائی نہ تھی جتنی موجودہ حکو مت نے کردی ہے500روپے کمانے والا غریب دیہاڑی اس مہنگائی کے دور میں چینی، گھی خریدے یا کپڑے دوائیاں آج کے مہنگائی دور میں 500روپے میں صرف گھی اور چینی ایک کلو خریدی جاسکتی ہے ڈالر کی اُڑان کو کنٹرول کر نے کی بجائے حکو مت نے خاموشی اختیار کرتے ہوئے معیشت کو ڈوبنے کی ٹھان رکھی ہے وزیراعظم عمران خان اور سردار عثمان بزدار نوٹس لیتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔
شہری