امن وامان کی صورتحال خراب، شہری غیر محفوظ، اویس لغاری

  امن وامان کی صورتحال خراب، شہری غیر محفوظ، اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ،کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں (سٹی رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ پاکستان)جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)
اس وقت ملک تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے کوئی ایسا ادارہ نہیں ہے جہاں کرپشن نہ ہو تبدیلی سرکار نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت عروج پر ہے ایک تو بھوک سے نڈھال ہیں دوسری طرف امن و امان کی غیر یقینی صورتحال نے عوام کو غیر محفوظ کر دیا ہے میرٹ اور انصاف کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے ہر شعبہ جات میں تقرری اور تعیناتیوں کے ریٹ مقرر ہیں جب ایک ایس ایچ او لاکھوں روپے دے کر تعینات ہو گا تو عوام کو انصاف خاک ملے گا حتی کہ محکمہ ریونیو میں بھی پٹواریوں کے تبادلے بھی ہر تین ماہ بعد لاکھوں روپے کے عوض کیے جا رہے ہیں کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دو گنا کرپشن بڑھ گئی ہے حتی کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی کی صورت میں بھی ادویات میسر نہیں ہیں ہماری حکومت نے مفت تعلیم مفت کتابیں بلکہ بھی طلبہ کیلئے مقرر تھے چھین لیے گئے حکومت کی ڈھیلی گرفت اس قدر بے کہ بار بار چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب تبدیل کر کے عوام کو کیا پیغام دیا جا رہا ہے عوام مہنگائی اور بیروزگاری سے تنگ آ کر خود کشیاں کر رہے ہیں جن نوجوانوں کے پاس قلم اور کتابیں ہونی چاہیئے تھیں حکومتی ناقص پالیسیوں اور ان کی نالائقیوں کی وجہ سے ہمارے نوجوانوں نے ہاتھوں میں اسلحہ پکڑ لیا یا بے راہ روی کا شکار ہو گئے ہیں پنجاب بھر میں سیاسی مقدمات درج کرا کر ہمارے کارکنوں کو بلیک میل کر کے مرعوب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے خصوصا وزیر اعلی پنجاب کے آبائی ضلع میں یہ پریکٹس بڑھ گئی ہے سیاسی گماشتوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا بخوبی جانتے ہیں ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
مہنگائی