گراں فروشوں کیخلاف آپریشن، متعدد تاجر دکانیں چھوڑ کرفرار

گراں فروشوں کیخلاف آپریشن، متعدد تاجر دکانیں چھوڑ کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور،کوٹ ادو، بستی ملوک،کوٹ چھٹہ (بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نامہ نگار) مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فروخت یقینی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
 بنانے کیلئے  انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے،حکومتی سخت احکامات پرگزشتہ روز سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے سب انسپکٹر سپیشل برانچ مختیار احمد اور پولیس سٹی کوٹ ادو کی بھاری نفری کے ہمراہ کوٹ ادو شہر میں کریانہ کی دکانوں پر چھاپے مار ے،ریٹ لسٹ چیک کیں اور مہنگے داموں دالیں چینی سرکاری نرخ سے زائد ریٹ پر فروخت کرنے والے دوکانداروں سینماء روڈ پر عرفان کریانہ سٹور،عامر سپر سٹور،ارم کریانہ سٹور،حسینین عبداللہ کریانہ سٹور،کالی پل پر المدینہ سپر سٹور سمیت کئی دوکانداروں کو بھاری جرمانے کرکے رقم حکومتی خزانے میں جمع کرادئے جبکہ کئی دوکانداروں کو وارننگ دی اور ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے احکامات بھی جاری کیے،چھاپوں کا سنتے ہی کئی دوکاندار اپنی دوکانیں بند کرکے رفوچکر ہو گئے،اس موقع پرسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ تحصیل کوٹ ادو شبیر احمد گشکوری نے کہا کہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق گرانفروشوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا،مصنوعی مہنگائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالغنی خان نے بستی ملوک میں منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے بستی ملوک میں قصاب کو مہنگا گوشت فروخت کرنے پر ایک ہزار،سبزی فروش اجمل 1 ہزار،کریانہ سٹور نور جمال 1ہزار،محمد طارق 1ہزار جرمانہ کیاجبکہ محمد حسنین اور محمد زبیر کے خلاف مہنگی اشیا فروخت کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بستی ملوک میں مقدمات  درج کروائے جبکہ کئی دوکاندار فوری دوکانیں بند کر کے فرار ہو گئے،مختلف لوگوں کی شکایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالغنی خان نے خفیہ طور پر قصابوں اور سبزی فروشوں کی دکانوں سے خریداری کے بعدجرمانے عائد کیئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالغنی خان نے کہا کے یہ منافع خوری کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائت کے مستحق نہیں عوام ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نشاندہی کرے ہرممکن کاروائی کی جائے گئی۔تحصیل کوٹ چھٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ اشیائے خور دونوش کی قیمتو ں میں ہو نے والے مصنوعی اضافے پر شہری بلبلا اٹھے۔مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی انتظامیہ تحصیل بھر میں خصوصی طور پر  منافع خور مافیا کے خلاف کر یک ڈا ن کرے جبکہ نام کی پرائس کنٹرول کمیٹی کو  فوری طور پر اپنے دفاتر سے نکل کر عوامی خدمت کے جذبے سے اپنے فرائض سر انجام دینا ہو نگے کیو نکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے استعمال ہونے والی اشیائے خوردو نوش گھی چینی دالیں آٹا کی بڑھتی ہوئی مصنوعی قیمتوں سے سر چکرانے لگے ہیں بااثر مافیا جن کو سیاسی سپورٹ بھی حاصل ہے نے زائد منافع کمانے کے لیے باقاعدہ حکمت عملی بنا رکھی ہے اشیائے خوردونوش کی مصنوعی گرانی بھی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ ان ناجائز منافع خوروں و ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کوئی ایکشن لینے سے قاصر ہے، جس کی وجہ سے انہیں عوام کی چمڑی اتارنے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور مقامی انتظامیہ بالخصوص پرائس کنٹرول کمیٹی سے مہنگائی کا جن قابو نہیں ہورہا، فروٹ اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پرائس کنٹرول کمیٹی مکمل ناکام،فوٹو سیشن کیلئے غریب ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کر کے ان کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے جبکہ ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کی چاندی لگی ہوئی ہے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں نے عام لوگوں کو یرغمال بنا یا ہوا ہے، دکانوں اور  مارکیٹوں، بازاروں میں چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گرانفروشوں کے حوصلے بلند ہوگئے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی جانب سے کوئی چیکنگ نہیں ہورہی ہے جس سے عوام گرانفروشوں کے رحم و کرم پر ہیں شہریوں محمد بلال طارق عاشق حسین محمد اسد طالب حسین و دیگر نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کمشنر ڈیرہ غازی خان سارہ اسلم ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان ذیشان جاوید مطالبہ کیا کہ اگر فوری طور پر پرائس کنٹرول کمیٹی متحرک نہ ہوئی تو مہنگائی کا جن غریب طبقے کی کمر توڑ کر رکھ دے گا.ایڈیشنل کمشنر بہاول پور فیصل عطا نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے یکم سے 9ستمبر تک پورے ڈویژن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گرانفروشوں کو مجموعی طورپر 37لاکھ 91ہزار سے زائد جرمانہ کیاہے جبکہ ڈویژن میں 325گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے 113کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور 776گرانفروش گرفتار کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور میں 11199مقامات پر نرخوں کی پڑتال کی گئی۔گرانفروشوں کو دس لاکھ 80ہزار 302روپے جرمانہ کیا گیا 156ایف آئی آردرج کرائی گئیں 40دکانیں سیل کی گئیں جبکہ 443افراد کوحراست میں لیا گیا۔ رحیم یارخان میں 11876مقامات کی پڑتال کی گئی۔11لاکھ 83ہزار 440روپے جرمانہ کیا گیا 99ایف آئی آر درج کرائی گئیں 34کاروباری مراکز سیل کئے گئے 156افراد گرفتار ہوئے۔ بہاولنگر میں 13452مقامات کی پڑتال کی گئی 15لاکھ27ہزار300روپے جرمانہ کیا گیا 70ایف آئی آر درج ہوئیں 39مقامات سیل کئے گئے 177افراد کو گرفتار کیا گی ا۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
گراں فروش