آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے وفد کا مختلف مدارس کادورہ، تدریسی شعبوں کامعائنہ

آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے وفد کا مختلف مدارس کادورہ، تدریسی شعبوں کامعائنہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے وفد(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 جن میں آغا باقر بھسوں علی نزی، علامہ سید ذوالقرنین، علامہ شیخ ناصر جوادی، علامہ سید محمد عمران کاظمی نے پاکستانی دورہ کے موقع پر جامعتہ الشیعہ ٹبہ کربلا اور جامعہ دارلالزہرہ کا دورہ کیا، جامعہ دارلازہرہ میں نماز ظہرین کے بعد آغا باقر بھسوں نے عربی زبان میں خطاب کیا جسکا ترجمہ علامہ شیخ ناصر جوادی نے کیا، مدرسے میں موجود طالب علموں سمیت اساتذہ کرام و اکابرین ملت جعفریہ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وفد کو جامعہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا اور جامعہ کے عصری و دینی امتزاج سمیت دیگر نمایاں خصوصیات کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا،جس پر انہوں نے پسماندہ علاقہ تونسہ موڑ پردینی خدمات سر انجام دینے پر ادارہ بانی سید سجاد حسین کاظمی اور انکے جملہ اراکین کی دین کیلئے کاوشوں کو سراہا، ملک شفقت علی ملانہ سے ملاقات کرتے ہوئے پاکستانی قوم کی مہمان نوازی اور حکومت کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر سید غلام قادر شاہ، سید ماجد حسین گیلانی، سید ریاض حسین کاظمی، سید عدیل کاظمی، عمر فاروق مشوری ایڈووکیٹ، حاجی ظفر خان سرائی، میاں مونس رضا، محمد اسلم خان پچار، ملک گل محمد اترا، اسلم خان سرائی، مولانا ارشاد حسین نقوی ودیگر عمائدین مکتب جعفریہ بھی موجود تھے۔
مدارس