حاصل پور، آگاہی فنانس کمپنی کی ریکوری ٹیم پر تشدد، پولیس کارروائی شروع 

  حاصل پور، آگاہی فنانس کمپنی کی ریکوری ٹیم پر تشدد، پولیس کارروائی شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 حاصل پور(نامہ نگار)آگاہی فنانس کمپنی حاصل پور کی ریکوری کے(بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
 عملہ پر تشدد  کیاگیاتفصیل کے مطابق آگاہی فنانس کمپنی حاصل پور کے ریکوری آفیسر محمد اکرم اپنی ریکوری ٹیم کے ساتھ نواحی بستی حافظ آباد صداقت نامی کے گھر گئے اور رقم کی ریکوری کا مطالبہ کیا اسی دوران نبیلہ بی بی اور اس کے خاوند صداقت نے عملہ کو گالیاں دیں اور کہاکہ تم گھر پر کیوں آئے ہو میاں بیوی نے میڈیم رخسانہ ناز پر تشدد کرتے ہوئے اسے پکڑ کر گھسیٹا اسی دوران ا سکے کپڑے پھٹ گئے اور موبائل فون بھی گر گیا پولیس نے زیر دفعہ 354/379مقدمہ درج کر لیا۔ضلع بہاولنگر کا رہائشی مقصود احمد اپنے دوست کو ملنے کے گاؤں 77فتح میں موٹرسائیکل پر آرہا تھا کہ گاؤں کے نزدیک تین نامعلوم مسلح افراد نے روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر نقدی رق موبائل فون چھین لیا اور ویران جگہ پر باندھ کر فرار ہو گئے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔ عرفان الحق حلقہ 16حاصل پور اسسٹنٹ ایڈمن دانش سکول عمر حیات کی رقم لیکر سکول جا رہا تھا کہ کالج کے قریب دن دیہاڑے موٹرسائیکل پر سوار دونامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر روک کر نقدی رقم 60000تقریبا چھین کر فرار پولیس تفتیش کر رہی ہے والدہ کو چیک کروانے ہسپتال سے دوائی دلوانے کے لیئے جانے والا محمد عمرا ریحان کا موٹرسائیکل ہسپتال گیٹ سے چوری۔ غفار شاہ بستی صوریہ حاصل پور کا بھی موٹرسائیکل 4633 چوری ہو گیا پولیس تفتیش کر رہی ہے ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔
پولیس کارروائی