جماعت نہم، طلبہ وطالبات کی بورڈ  رجسٹریشن کا از سر نو شیڈول فائنل

  جماعت نہم، طلبہ وطالبات کی بورڈ  رجسٹریشن کا از سر نو شیڈول فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میلسی (نامہ نگار)پنجاب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
سیکنڈری ایجوکیشن کی کمیٹی کے سیکرٹری اویس اسلم ہمایوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے اور میر پور آزاد کشمیر کے طلبہ و طالبات  کے لیے رجسٹریشن کا  از سر نو شیڈول جاری ہوگیا۔جس کے تحت بہاول پور۔ڈی جی خان۔فیصل آباد۔گوجراں والا۔لاہور۔ملتان۔راولپنڈی۔ساہیوال۔سرگودھا۔اور میر پور (آزاد جموں وکشمیر)کے نہم کے طلبہ و طالبات کی بورڈ میں رجسٹریشن کا از سر نو شیڈول جاری کیا گیا ہے۔جو 2021-23کے سیشن کے لیے ہے۔اس ہدایت کے مطابق اب مذکورہ بورڈز سے الحاق رکھنے والے تعلیمی ادارے نہم کے سٹوڈنٹس کی رجسٹریشن  15 اکتوبر تک کراسکیں گے تاہم 16 اکتوبر تا29 اکتوبر کے دوران رجسٹریشن فیس کے ساتھ 500 روپے فی سٹوڈنٹ لیٹ فیس بھی ادا کرنا پڑے گی۔
جماعت نہم