سعودی عرب فلایٹس بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں: سراج الحق 

  سعودی عرب فلایٹس بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں: سراج الحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 تیمرگرہ (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سعودی عرب فلایٹس بحالی کے لے بروقت اقدامات نہ اٹھا ئے گئے تو بے روز گاری کاسیلاب آنے اور بہت بڑے معاشی بحرا ن کا خطرہ ہے،حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے صرف ضلع دیر کے 80ہزار افراد کے سعودی ویزے ایکسپائر ہونے کے قریب ہیں۔ آبائی حلقہ دیرلویر ثمربا غ میں تر بیتی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے سراج الحق نے کہا اورسیز پاکستانیوں کا پاکستانی معیشت میں اہم ترین کردار ہے،صرف ایک برس کے دوران 26ارب ڈالر سمندر پار سے بجھوانے والے مزدور اس وقت شدید مشکلات سے دوچار ہے،سعودی عرب فلایٹس بند ش اور حکومتی سطح پر خاموشی کے سبب صر ف جڑواں دو اضلاع  دیرلوئیر،ضلع دیر اپر کے80ہزار مسافروں کے ویزئے ایکسپائر ہونے کے قریب ہے، مزدور طبقہ حکومتی عدم تو جہی اور براہ راست فلایٹس نہ ہونے کے سبب بحرین اور ازبکستان کے راستے جانے پر مجبور جبکہ یک طرفہ ٹکٹ کی قیمت 3لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے،مذکورہ بحران کا بروقت تدارک نہ کیا گیا تو بہت بڑا معاشی بحران جنم لے سکتاہے،سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ ناکام حکومتی پالیسیوں نے عام آدمی کو ذندہ درگور کردیا ہے،اشیا ء خورونوش میں 100فیصد،ادویات کی قیمتوں میں 500فیصد،گیس،پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافوں نے غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے،حکومت نے 45.8ٹریلین روپے کے تاریخی قرضوں کے نیچے قوم کو ڈبو دیا ہے۔ اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ کہ حکومت پارلیمان کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی عضوء معطل بنا نا چاہتی ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حکومتی تجویز کو مسترد کرتے ہے، موجودہ حکمران حق حکمرانی اور عوامی حمایت کھونے کے بعد ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات مین دھاندلی کا ارادہ ر کھتے ہے،دیگر پارٹیوں اور الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے بعد نام نہاد اصلا حات اور ووٹنگ مشین کے نام پر دھاندلی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئیگا،عدلیہ اور پارلیمان کو فتح کرنے کے بعد حکومت الیکشن کمیشن کو فتح کرنا اور اس کے خلا ف فریق بن چکی ہے اورپنجاب میں آئی جیز کی دھڑا دھڑ تبدیلیوں کی طرح الیکشن کمشنر کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے،جماعت اسلامی حکومتی رویہ کے خلاف الیکشن کمیشن کے سا تھ کھڑی ہے اور بھرپور مزاحمت کر ئیگی،انہوں نے کہا کہ حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہیں نام نہاد اپوزیشن اور حکومت ایکدوسرے پر صرف فرینڈلی فائرنگ کررہی ہیں،عوام جماعت اسلامی کو ووٹ اور سپورٹ سے نوازے۔

مزید :

صفحہ اول -