مختلف شہروں میں حادثے،تین افراد جاں بحق،متعددزخمی،گھروں میں کہرام

مختلف شہروں میں حادثے،تین افراد جاں بحق،متعددزخمی،گھروں میں کہرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 مٹھن کوٹ،وہوا،کوٹ ادو(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر، نمائندہ خصوصی)انڈس ہائی وے پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم، پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے ایک موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، ایک خاتون موقع پر جاں بحق، دو افراد شدید زخمی، خاتون کی ڈیڈ باڈی مکمل طور پر کچل کر رہ گئی، تفصیل کے مطابق جمن شاہ لیہ کا رہائشی محمد الیاس کلاسرہ اپنی زوجہ روبینہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر اپنے عزیزوں سے ملنے جارہا تھا کہ راستہ میں انڈس ہائی وے پر کھتران پٹرول پمپ کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل جسے ٹبی قیصرانی کا رہائشی محمد نعیم میانہ چلا رہا تھا سے ٹکرا گیا جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر پڑے اچانک پیچھے سے آنے والے ٹرالر نے روبینہ بی بی کو کچل ڈالا جس سے روبینہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی اور اس کی لاش مکمل طور پر کچل کر رہ گئی جبکہ اس کا خاوند محمد الیاس کلاسرہ اور محمد نعیم میانہ شدید زخمی ہوگئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور پولیس تھانہ ریتڑا موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال تونسہ شریف منتقل کر دیا۔وارڈ نمبر 10 کوٹ ادو کے رہائشی مظہر حسین دایہ کا10 سالہ بیٹا محمد عبداللہ گزشتہ روزموٹر سائیکل نمبری 6923 ڈی جی پی پر مویشی منڈی روڈ  نور شاہ چوک سے کیپکوطرف جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،اطلاع پر پولیس سٹی کوٹ ادو نعش کو قبضہ میں لیکر  پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی،پولیس سٹی کوٹ ادو نے نامعلوم ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔نواحی علاقہ بستی آرائیں کے قریب دریائے سندھ  میں نوجوان ڈوب گیا۔نوجوان جام غضنفر اپنے دوستوں کے ہمراہ دریائے سندھ پر مچھلی کا شکار کھیلنے گیا تھا کہ اچانک گہرے پانی میں چلے جا نے سیوہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر 1122ریسکیو کے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نعش کو دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کیا۔
حادثات

مزید :

صفحہ اول -