جوہری تنازع پر ایران کی آئی اے ای اے سربراہ کو مذاکرات کی دعوت

جوہری تنازع پر ایران کی آئی اے ای اے سربراہ کو مذاکرات کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویانا(این این آئی) اقوام متحدہ میں جوہری پروگرام کے نگراں ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے دورے پر روانہ ہوں گے تاکہ ایران اور مغربی ممالک کے مابین جوہری پروگرام پر تنازع کو کم اور جوہری معاہدے کو بحال کیا جا سکے۔ سربراہ رافیل گروسی بھی تہران پہنچیں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے تین سفارتکاروں نے کہا کہ آئندہ ہفتے آئی اے ای اے کے 35 ملکوں کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے قبل رافیل گروسی تہران کا دورہ کریں گے۔دو سفارتکاروں نے کہا کہ وہ ایٹمی توانائی کی تنظیم کے نئے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کریں گے۔بعدازاں آئی اے ای اے اور ایجنسی میں ایران کے ایلچی نے دورے اور ملاقات سے متعلق تفصیلات کی تصدیق کی۔آئی اے ای اے نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی تہران میں ایران کے نائب صدر اور اے ای او آئی کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کریں گے۔دوسری جانب واشنگٹن اور اس کے یورپی اتحادی ممالک ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی پر دبا ؤڈال رہے ہیں کہ وہ جوہری معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کا آغاز کریں۔
ایران دعوت

مزید :

صفحہ اول -