کراچی، ٹریفک حادثے  میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا

کراچی، ٹریفک حادثے  میں زخمی نوجوان دم توڑ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، عباسی شہید میں سی ٹی اسکین نہ ہونے پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جناح اسپتال انتظامیہ نے عباسی شہید اسپتال کا کیس لینے سے انکار کردیا۔ریسکیوذرائع نے بتایاکہ نوجوان کو واپس عباسی شہید منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -