سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن جاری 

  سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن جاری،مختلف تھانوں کی حدود کاروائیاں،منشیات فروش سمیت پرچی جواء فروخت کرنے والے متعدد ملزمان گرفتار،اعلی کوالٹی کی چرس،نقدی،موبائل فونز،آکڑاپرچی و دیگر سامان برآمد،مقدمات درج تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے گذشتہ روز مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت پرچی جواء فروخت کرنے والے متعدد ملزمان گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں کاروائیاں کچھ اس طرح عمل میں لائی گئی ہیں تھانہ نیو پنڈ قبرستان سے تھانہ نیو پنڈ پولیس نے دوران گشت دو افراد بنام داؤد پٹھان ولد مرزا خان پٹھان سکنہ نیو پنڈ پٹھان کالونی سکھر اور آمین ولد گل ذادہ پٹھان سکنہ پٹھان کالونی نیو پنڈ سکھر کو گرفتارکر کے قبضے سے 2300 گرام چرس برآمد کرکے تھانہ نیو پنڈ سکھر پر لاکپ کر دیا اور انکے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 97/2021 قلم 9C کے درج کیا گیا اسی طرح مائیکرو روڑ نزد گھانگھرو ھوٹل سے تھانہ نیو پنڈ سکھر پولیس نے ایک اور جوابدار بنام اصغر علی ولد یوسف علی میرانی سکنہ احمد نگر نیو پنڈ سکھر کو گرفتارکر کے قبضے سے 1000 گرام چرس برآمد کرکے تھانہ نیو پنڈ سکھر پر لاکپ کر دیا اور اسکے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 98/2021 قلم 9C کے تحت درج کیا گیا۔جبکہ سکھر کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود بچل شاہ بائے پاس روڑ سکھر سے تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ایک ملزم بنام ممتاز علی ولد کریم بخش چوھان سکنہ آصف کالونی بچل شاہ میانی سکھر کو گرفتارکر کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کرکے تھانہ ائیرپورٹ پر لاکپ کر دیا اور اسکے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 94/2021 قلم 9C کے درج کیا گیا۔اسی طرح تھانہ سی سیکشن کی حدود میرانی محلہ نمائش پرانہ سکھر سے تھانہ سی سیکشن پولیس نے آکڑا پرچی جواء  پر چھاپہ مار کر دو جوابدار راشد میرانی اور واحد بخش میرانی سکنہ میرانی محلہ نمائش پرانہ سکھر کو گرفتار کر کے قبضے سے دو عدد جواء  اکڑا پرچی بک اور دو ھزار روپے نقد رقم برآمد کرکے تھانہ سی سکھر پر لاکپ کر دیا اور انکے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 141/2021 قلم 294A. 294B.PPC 5G Act کے تحت درج کیا گیا۔

مزید :

صفحہ آخر -