امریکہ کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوگی ، عراقی ملیشیاء کا اعلان

امریکہ کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوگی ، عراقی ملیشیاء کا اعلان
امریکہ کے ساتھ جنگ بندی نہیں ہوگی ، عراقی ملیشیاء کا اعلان

  

بغداد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )عراق کے صوبہ کردستان کے ہوائی اڈے پرایک فوجی اڈے کو دو ڈرونز سے نشانہ بنانے کے چند گھنٹوں کے بعد عراقی ملیشیا نے ملک میں امریکی افواج کے خلاف بیان بازی میں اضافہ کردیا ،  عراقی ملیشیا کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ حملے روکنے کے لیے کوئی جنگ بندی یا معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سید الشہدا بریگیڈ کے ترجمان کاظم الفرطوسی نے اتوار کے روز امریکا پرالزام لگایا کہ انبار گورنری میں عین الاسد بیس پر نئی فوج تعینات کی گئی ہے۔

 کرد رووداو نیٹ ورک کو دیے گئے ایک انٹرویو میں الفرطوسی کا کہنا تھا کہ امریکا عراق سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا ارادہ نہیں رکھتا، امریکی افواج کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مسلح دھڑوں اور حکومت کے درمیان کوئی جنگ بندی یا معاہدہ نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -عرب دنیا -