ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد جاں بحق،2ہزار 988نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد جاں بحق،2ہزار 988نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا سے مزید 67افراد جاں بحق،2ہزار 988نئے کیسز رپورٹ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر کورونا وائرس کے سبب مز ید 67افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو ہزار 988 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئےجبکہ  مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ7 ہزار 508 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 787 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 45 ہزار 369، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 68 ہزار 748، پنجاب میں چار لاکھ 14 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ دو ہزار 863، بلوچستان میں 32 ہزار 591، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 379 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 225 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں سات ہزار 159، خیبرپختونخوا پانچ ہزار 270، اسلام آباد 889، گلگت بلتستان 181، بلوچستان میں 342 اور آزاد کشمیر میں 721 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -