موٹر وے پولیس ایم تھری نے پیسوں اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا

موٹر وے پولیس ایم تھری نے پیسوں اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر ...
موٹر وے پولیس ایم تھری نے پیسوں اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کے حوالے کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) موٹروے پولیس ایم تھری نے رقم اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا کر مثال قائم کر دی .  خانیوال سے لاہور جانے والے فیملی قیمتی پرس کو جڑانوالہ ریسٹ ایریا میں  بھول گئی تھی.

واجد نامی شہری نے پٹرولنگ افسران عثمان اور آفتاب اقبال کو پرس گمشدگی کی اطلاع دی،  لیڈیز پرس میں 43,910روپے ،زیورات اور قیمتی اشیاء موجود تھیں ، ڈی ایس پی حسنات شاہ اور پٹرولنگ افسران نے ریسٹ ایریا سے پرس کو تلاش کر لیا  اور مالکان کے حوالے کر دیا۔

قیمتی پرس ملنے پر شہری نے موٹر وے پولیس کی ایمانداری کو قابل فخر قرار دیا، سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی سید حشمت کمال نے افسران کی ایمانداری کو سراہا ہے۔

مزید :

قومی -