صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کریں گے

صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کریں گے
صدر مملکت عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جو کہ سہ پہر 4بجے شروع ہوگا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر صدر مملکت کا استقبال کریں گے اور اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے علاوہ کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوںمسلح افواج کے سربراہان کو بھی مد عو کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -