پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا

پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا
پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کو او ایس ڈی بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس  ڈی بنا دیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے علی مرتضیٰ کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری سروسز پنجاب تعینات کر دیا گیا جبکہ وجیہہ اللہ کنڈی کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ مقرر کر دیا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ دنوں صوبے کا چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس بھی تبدیل کر دیا تھا ۔ چیف سیکرٹری  کامران علی افضل اس سے قبل وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز کے طورپر کام کررہے تھے جبکہ آئی جی پولیس راؤ سردار پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ایم ڈی کے طورپرخدمات سر انجام دے رہے تھے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تین سالہ حکومت میں یہ ساتویں آئی جی پنجاب ہیں ، پی ٹی آئی کی حکومت اگست 2018 میں بنی جس کے بعد ڈاکٹر کلیم امام ، محمد طاہر ، امجد جاوید سلیمی ، عارف نواز خان ، شعیب دستگیر اور پھر انعام غنی آئی جی پنجاب بنے ۔

چیف سیکرٹری کا عہدہ چھوڑنے والے جواد رفیق ملک کو وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کا عہدہ چھوڑنے والے انعام غنی کو آئی جی ریلوے پولیس تعینات کر دیا گیا ہے ۔آئی جی ریلوے کی سیٹ عارف نواز کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھی ۔

واضح رہے کہ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ناموں کی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی گئی تھی ،  چیف سیکرٹری کیلئے ارسال کئے گئے ناموں میں کامران  افضل ، بابر حیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کے اسم شامل تھے ۔