”پشاور کے نواحی علاقے میں دیور کو بھابھی کے کردار پر شک ہو گیا تو وہ بھائی کے پاس گیا اور ۔۔“افسوسناک خبر 

”پشاور کے نواحی علاقے میں دیور کو بھابھی کے کردار پر شک ہو گیا تو وہ بھائی کے ...
”پشاور کے نواحی علاقے میں دیور کو بھابھی کے کردار پر شک ہو گیا تو وہ بھائی کے پاس گیا اور ۔۔“افسوسناک خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) داو¿د زئی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے داو¿د زئی میں صفی اللہ ولد خان شاہ نامی شخص اپنے بڑے بھائی اسرار علی شاہ اور اس کی بیوی شہناز کو قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔داود زئی پولیس اسٹیشن نے مقتول کے دوسرے بھائی عبیداللہ شاہ ولد خان شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صفی اللہ کو اپنی بھابھی کے کردار پر شک تھا ، اس حوالے سے اس نے کئی مرتبہ مقتول بھائی اسرار علی شاہ سے بات بھی کی، پیر کی علی الصبح صفی اللہ کی ایک بار پھر اپنے بھائی اور بھابھی سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر ملزم دونوں کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں جب کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔