تینوں افواج کے 9 افسرا ن کی سول سروس میں انڈکشن کی منظوری 

تینوں افواج کے 9 افسرا ن کی سول سروس میں انڈکشن کی منظوری 
تینوں افواج کے 9 افسرا ن کی سول سروس میں انڈکشن کی منظوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلح افواج کے افسران کی سول سروس میں شمولیت کیلئے امتحان کا فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے نتیجہ جاری کر دیا، تینوں افواج کے 9 افسرا ن کی سول سروس میں انڈکشن کی منظوری دی گئی ۔کامیاب افسران کی مسابقتی امتحان 2020 میں انڈکشن ہوگی ، کامیاب افسران پولیس ، ایڈمنسٹریٹو اور فارن سروسز جوائن کریں گے ۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ سفیان بابر ، اسکواڈرن لیڈر امان اللہ ، پاک فوج سے کیپٹن عامر تحسین ، پاک فوج سے کیپٹن عادل علی کی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس میں ایلوکیشن ہوگی ۔
پاک فوج سے کیپٹن حسیب جاوید ، پاک فوج سے کیپٹن سدید بیگ کی فارن سروسز میں جبکہ کیپٹن عبداللہ شہریار ، کیپٹن امیر شوکت اورپاک بحریہ سے لیفٹیننٹ سعود الرحمان کی پولیس سروس میں ایلوکیشن ہوگی ۔
امتحانات میں تینوں مسلح افواج سے 35افسران نے شرکت کی ، آرمی کے 19، ائیر فورس کے آٹھ ، نیوی کے آٹھ افسران امتحان میں شریک ہوئے تھے ۔

مزید :

قومی -