دن دیہاڑے عمر کوٹ میں نوجوان کا قتل ، قاتل کی عدم گرفتاری پر ورثاء کی بھوک ہڑتال

دن دیہاڑے عمر کوٹ میں نوجوان کا قتل ، قاتل کی عدم گرفتاری پر ورثاء کی بھوک ...
دن دیہاڑے عمر کوٹ میں نوجوان کا قتل ، قاتل کی عدم گرفتاری پر ورثاء کی بھوک ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید ریحان شبیر ) پونے دو سال  پہلے دن دہاڑے بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان شرافت علی راجپوت کے قاتل کو گرفتار نہ کیے جانے پر شرافت علی راجپوت ایکشن کمیٹی کی جانب سے بھوک ہڑتالی کمیپ کا انعقاد کیاگیا جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور مطالبہ کیا کہ قاتل کو قانون کی گرفت میں لایاجائے ۔ 

مقتول شرافت علی راجپوت کےوالد لیاقت راجپوت،بھائی عدنان راجپوت اور  سول سوسائٹی کےحاجی ساند، گل بجیروغیرہ نےمیڈیا سے بات چیت  کرتےہوئےکہاشرافت علی راجپوت کےقاتل کی گرفتاری تک بھوک ہڑتال کاسلسلہ جاری رہےگا،  اکیس ماہ ہوچکے ہیں مگر عمرکوٹ پولیس  مبینہ قاتل رفیق ملاح کو گرفتار نہیں کرسکی، انتظامیہ کارروائی کرنے سے گریزاں ہے، حصول انصاف کےلیےآخری حد تک جاینگے ۔

مظاہرین کاکہناتھاکہ دھرنے احتجاج ،شٹرڈاؤن ، ہڑتال اور بھوک ہڑتالی کمیپ لگانے کےسوا کوئی اورچارہ نہیں، پولیس اور انتظامیہ کے پاس اب بھی وقت ہے کہ وہ قاتل کو فوری طور گرفتار کرکے مقتول شرافت راجپوت کےورثاء کو انصاف دیاجائے۔