لاہور پولیس نے چوہنگ میں ماں ، بیٹی کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں

لاہور پولیس نے چوہنگ میں ماں ، بیٹی کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس کی تحقیقات ...
لاہور پولیس نے چوہنگ میں ماں ، بیٹی کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے چوہنگ میں رکشہ ڈرائیور کی ماں، بیٹی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس حکام کے مطابق کیس کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں ماں ،بیٹی کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ دونوں ملزما ن نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش کی ضرورت نہیں ہے۔
بعدازاں عدالت نے دونوں ملزمان کو 14روزکے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور کے علاقے میں رکشہ ڈرائیور نے اپنے ساتھی سے مل کرایل ڈی اے ایونیو کے قریب ماں ،بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا یا تھا۔