پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، صدر مملکت خطاب کریں گے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، صدر مملکت خطاب کریں گے
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، صدر مملکت خطاب کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شرو ع ہوگیا ہے ، اجلاس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے۔
نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو میں شریک ہیں۔ اجلاس میں صدر مملکت کے خطاب کے علاوہ کوئی اور کارروائی نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو بھی مد عو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر ہاﺅس کی پریس گیلر ی کو بند کرکے صحافیوں کوایوان عظمیٰ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -