عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک ، اہل خانہ کی پہچان بھی نہ رہی 

عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک ، اہل خانہ کی پہچان بھی نہ رہی 
عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک ، اہل خانہ کی پہچان بھی نہ رہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ممتاز اداکار و معروف کامیڈین عمر شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ طبیعت میں خرابی کے باعث اب انہیں اہل خانہ کی بھی پہچان نہیں رہی ہے۔ہم نیوز کے مطابق عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے اپنے والد کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دعا کریں۔
جواد عمر کے مطابق والد کی حالت بدستور خراب ہے، ان کا علاج جاری ہے لیکن طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے اور اگر فوری طور پر امریکہ نہ بھیجا گیا تو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہو گا۔ممتاز اداکار عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر کے مطابق والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے ہیں۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ والد صاحب کی صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

مزید :

تفریح -