جنوبی کوریا کے ایک حاضر سروس آرمی کرنل کو پولیس نے گرفتار کر لیا 

جنوبی کوریا کے ایک حاضر سروس آرمی کرنل کو پولیس نے گرفتار کر لیا 
جنوبی کوریا کے ایک حاضر سروس آرمی کرنل کو پولیس نے گرفتار کر لیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ) دارالحکومت سیول کی کانگنام پولیس کے مطابق انہوں نے ایک حاضر سروس آرمی کے کرنل کو گرفتار کر لیا ہے۔ کرنل پر الزام ہے کہ اس نے آدھی رات کو کار کے حادثے کے بعد شراب کا ٹیسٹ دینے سے انکار کیا تھا۔ پولیس نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کے قانون کے تحت کرنل کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک ریسٹورنٹ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی کو ٹکر ماری تھی۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والے پولیس افسران کو شبہ ہوا کہ ملزم نے شراب پی رکھی ہے اور جب اس کی شراب چیک کرنے کے لیے ٹیسٹ لینے کی کوشش کی گئی تو ملزم نے انکار کر دیا۔ پولیس نے کرنل کو گرفتار کرنے کے بعد ملٹری پولیس کے حوالے کردیا ہے تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے اوپر لگے ہوئے الزامات کی تردید کی ہے۔