لڑکی سے قبرستان میں زیادتی، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو چرچ سے ملحق قبرستان میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک آدمی کو گرفتار کر لیا گیا۔ دی سن کے مطابق اس لڑکی کی عمر 20کی دہائی میں بتائی جا رہی ہے جس نے پولیس کو کی گئی رپورٹ میں بتایا کہ ملزم نے اسے برطانوی شہر ریڈنگ میں واقع ایک قدیم چرچ یارڈ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ رات گئے ساڑھے 3بجے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی نے جس ملزم کی نشاندہی کی ہے وہ ایک 22سالہ نوجوان ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ جائے واردات سے ملنے والے نمونے بھی فرانزک ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔ پولیس کی طرف سے لوگوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔