پرانے قبرستان میں نن کے کپڑوں میں ملبوس خاتون کا ڈھانچوں کے ساتھ رقص، دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے

پرانے قبرستان میں نن کے کپڑوں میں ملبوس خاتون کا ڈھانچوں کے ساتھ رقص، دیکھنے ...
پرانے قبرستان میں نن کے کپڑوں میں ملبوس خاتون کا ڈھانچوں کے ساتھ رقص، دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے ایک قبرستان میں لوگوں نے نن کے لباس میں ملبوس ایک خاتون کو ایسی چیزوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھ لیا کہ سن کر ہی اوسان خطا ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر کنگسٹن اپون ہُل کے ’اولڈ ہُل جنرل قبرستان‘ میں دیکھنے کو ملا۔ سڑک کنارے واقع اس قبرستان کے پاس سے گزرنے والوں نے کیا دیکھا کہ وہاں نن کا لباس پہنے ایک خاتون ایک انسان اور ایک کتے کے ڈھانچوں کے ساتھ رقص کر رہی ہوتی ہے۔
اپنی گاڑیوں میں سفر کرتے لوگ یہ منظردیکھ کر رکے بغیر نہ رہ سکے اور جس نے دیکھا وہ مبہوت دیکھتا رہ گیا۔ لوگوں نے خاتون کے اس رقص کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پرپوسٹ کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس خاتون کے پاس انسان اور کتے کے نقلی ڈھانچے تھے تاہم اس کے ان ڈھانچوں کے ساتھ رقص کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ واضح رہے کہ یہ قبرستان گزشتہ 50سال سے متروک ہے اور شہر کی تاریخی جگہوں میں شمار ہوتا ہے۔