دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے  امتحانات ،  وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے  امتحانات ،  وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ ...
دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کے  امتحانات ،  وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت تعلیم نے پاکستان بھر میں دسویں اور بارہویں جماعت کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان دینے والے تمام طلبا کو پاس کیا جائے گا، جو طلبا امتحانات میں فیل ہوئے ہونگے ان کو  ​33 فیصد رعایتی نمبر دیکر پاس کیا جائے گا۔رواں سال میٹرک کے طلبا کے چار مضامین جبکہ بارہویں جماعت کے طلبا کے تین مضامین کے امتحانات لیے گئے تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سال میٹرک کے امتحانات مئی اور جون کے مہینوں میں ہونگے۔