جنوبی کوریا میں اپنی نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینکنے والی ماں گرفتار

جنوبی کوریا میں اپنی نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینکنے والی ماں گرفتار
جنوبی کوریا میں اپنی نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینکنے والی ماں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ) جنوبی کوریا کے جلانام صوبے کی پولیس  کے مطابق وہ ایک بیس سالہ خاتون کی تفتیش کر رہے ہیں جس نے اپنی نومولود بچی کو کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق عورت غیر شادی شدہ ہے اور اس نے اپنے گھر کے بیت الخلا میں بچی کو جنم دینے کے بعد بچی کو کچرے کے تھیلے میں باندھ کر رہائش گاہ کے قریب کوڑے دان میں پھینک دیا تھا۔ پولیس کے مطابق محلے کے ایک رہائشی کی اطلاع پر پولیس وقوعہ پر پہنچی اور قریب لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کی ماں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بچی کو قریبی جنرل ہسپتال منتقل کرنے کے بعد علاج کیا جا رہا ہے۔ پولیس عہدیدار کے مطابق بچی کی ماں کی صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے چار سے پانچ دن تک ہسپتال میں علاج مکمل کرانے کے بعد مزید تحقیقات کی جائیں گی۔