وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات ، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی جس میں امن و امان کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ ن کی ملاقات کے دوران افغانستان کی صورتحال اور ملکی مجموعی امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے انخلا کے معاملے پر وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہا اور بارڈر منیجمنٹ کے معاملے پر بھی بات چیت کی ۔وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو وزارت داخلہ میں فیسیلیٹیشن سیل کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران شیخ رشید احمد نے اسلام آباد کی سیکیورٹی صورتحال اور 1122 کے معاملے پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا۔