مائیکل وان کا بھارت پر آئی پی ایل کی وجہ سے پانچواں ٹیسٹ منسوخ کرنے کا الزام، سارو گنگولی کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا

مائیکل وان کا بھارت پر آئی پی ایل کی وجہ سے پانچواں ٹیسٹ منسوخ کرنے کا ...
مائیکل وان کا بھارت پر آئی پی ایل کی وجہ سے پانچواں ٹیسٹ منسوخ کرنے کا الزام، سارو گنگولی کا سخت ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیودہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سارو گنگولی نے سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے جانب سے ٹیسٹ میچ منسوخی کی وجہ آئی پی ایل کو قرار دینے کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
آسڑیلیا کی معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ میچ سے کچھ دیر قبل ٹیم کے مساجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے تمام کھلاڑیوں نے میچ کھیلنے سے انکار کیا،مساجر نے  ہی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لیے تھے اور اس کا ہر کھلاڑی سے ملنا تھا کیونکہ وہ کھلاڑیوں کو مساج فراہم کرتا تھا۔جب مساجر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر ملی تو سب کھلاڑی کافی پریشان ہوئے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پانچواں ٹیسٹ میچ ٹاس سے دو گھنٹے قبل منسوخ کردیا گیا تھا،جس کے بعد مائیکل وان نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی ٹیم نے انڈین یریمیئر لیگ میں شرکت کی وجہ سے ٹیسٹ میچ کو منسوخ کیا ۔

مزید :

کھیل -