’قومی اسمبلی کی پریس گیلری بند کرنا غلط اقدام ہے‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا بیان

’قومی اسمبلی کی پریس گیلری بند کرنا غلط اقدام ہے‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی ...
’قومی اسمبلی کی پریس گیلری بند کرنا غلط اقدام ہے‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے قومی اسمبلی میں پریس گیلری بند کیے جانے کو غلط قرار دے دیا۔جیو نیوز کے مطابق علی نواز اعوان نے کہا کہ پریس گیلری کا حکومت سے تعلق نہیں، یہ سپیکر کا استحقاق ہوتا ہے البتہ پریس گیلری کو تالا نہیں لگنا چاہیے تھا، یہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلی بار میڈیا نمائندوں کو پریس گیلری میں اجازت ملنی چاہیے۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر حکومت نے صحافیوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کردیے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر پریس گیلری کو بند کردیا گیا اور صحافیوں کو کوریج کی اجازت نہیں دی گئی جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔

مزید :

قومی -