سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟
سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی تھی؟
سورس: Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.58  اور گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

خیال رہے کہ دو روز پہلے ( ہفتہ کو) بھی سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت چار اور گہرائی 180 کلومیٹر زیر زمین تھی۔