ایشین ہاکی چیپمئنز ٹرافی، پاکستان سیمی فائنل میں 

Sep 13, 2024

                                                                                                             لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی ٹیم چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی.14 ستمبر کوآخری گروپ میچ میں بھارت سیمقابلہ ہوگا۔  چین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے دو دو گول اسکور کئے۔  عبدالرحمن نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کے چارمیچز کے بعد آٹھ پوائنٹس ہوگئے ہیں پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی مسلسل دو میچ جیتنے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں کل بھارتی حریف کو بھی شکست سے دوچار کریں گے۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔

مزیدخبریں