پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی ارکان کیلئے سب جیل بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی ارکان کیلئے سب جیل بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے چیمبر میں ایک ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف،اعظم نذیر تارڑ،نوید قمر اوردیگر اعلیٰ قیادت شریک ہوئی،اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی بلایا گیا،اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کو پی ٹی آئی ارکان کیلئے سب جیل بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،پی ٹی آئی ارکان کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا گیاہے،سپیکر چیمبر میں پی ٹی آئی کے تمام گرفتار ارکان موجود ہیں۔