اسلام خواتین، اقلیتوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کا ضامن ہے،علماءومشائخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علما ءکونسل کے زیر اہتمام ملک بھر کے علماء و مشائخ ، آئمہ و خطباء نے خطبات جمعۃ المبارک میں خواتین اور اقلیتوں کے اسلام میں حقوق پر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام شرف انسانیت کا علمبردار دین ہے اور خواتین، اقلیتوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کا ضامن ہے۔ ہر فرد سے حسن سلوک کی تعلیم دینے والے دین اسلام میں کوئی ایسا اصول یا ضابطہ روا نہیں رکھا گیا جو شرف انسانیت کے منافی ہو۔ دیگر طبقات معاشرہ کی طرح اسلامی ریاست میں خواتین اور اقلیتوں کو بھی ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے، جن کا ایک مثالی معاشرے میں تصور کیا جاسکتا ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کی اساس معاملات دین میں جبر و اکراہ کے عنصر کی نفی کرکے فراہم کی گئی۔ اسلام کی انہیں تعلیمات کی روشنی میں خواتین اور غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ مسلمانوں اور ریاست کی ذمہ داری ہے ، چیف جسٹس توہین رسالت وتوہین مذہب کے مقدمات کے فوری فیصلوں کا حکم دیں تا کہ بے گناہ رہا ہوں اور گناہگار سزا پائیں۔
ان خیالات کا اظہار لاہور میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی ،ملتان میں علامہ عبد الحق مجاہد ، فیصل آباد میں مولانا محمد رفیق جامی ، اسلام آباد میں مولانا نعمان حاشر ، کراچی میں مولانا اسعد زکریا قاسمی ، اوکاڑہ میں مولانا محمد شفیع قاسمی ، دیگر شہروں میں مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا ابو بکر حمید صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحسن مولانا حنیف عثمانی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ ، مولانا انوار الحق مجاہد ،مولانا عبد المالک آصف ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا عبد الحکیم اطہر، ،مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد الوحید فاروقی ، مولانا ابو بکر حمزہ ، مولانا حبیب الرحمان عابد،مولانا امین الحق اشرفی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا انیس الرحمان بلوچ ، مولانا عبد الرشید ، مفتی محمد عمر فاروق ،مولانا عبد الغفار شاہ حجازی ،مولانا محمد احمد مکی،مولانا عزیز الرحمان معاویہ ،مفتی عمران معاویہ ، مولانا سعد اللہ شفیق، مولانا یاسر علوی ، قاری عبدالرؤف ، مولانا مطلوب مہار ،مولانا زبیر کھٹانہ ،مولانا عقیل زبیری ،قاری عزیز الرحمان ،مولانا شبیر کھٹانہ، مولانا زبیر کھٹانہ، قاری عبد الماجد لاہوری ، مولانا فاروق خانپوری، مولانا قاسم سانگی، مولانا اشرف ملک ، مولانا اعجاز ملک، قاری عبد الوہاب معاویہ ، مولانا محمد بلال ثاقب، قاری ابراہیم، قاری ریاض ، مولاناامیر معاویہ، مہر عبد الخالق مرالی ، مولانا منیب الرحمان حیدری، قاری محبت علی قاسمی، قاری ذوالقرنین، مولانا طیب قریشی، قاری محمود الحسن، قاری عبد الماجد ملک، مولانا وقاص اقبال نے خطبات جمعہ میں کیا۔
علماء و مشائخ نے کہا کہ جو لوگ کمزور طبقات پر ظلم کرتے ہیں وہ اسلام کی تعلیمات کی نفی کرتے ہیں، خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں قرآن و سنت کی عطا کی گئی تعلیمات اور دور نبوت و دور خلافت راشدہ میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق کے احترام و تحفظ کے حوالے سے بے شمار روشن نظائر سے یہ حقیقت واضح ہوجاتی ہے کہ مسلم ریاست میں خواتین، اقلیتوں اور کمزوروں کو وہ تحفظ اور حقوق حاصل ہیں جن کا تصور بھی کسی دوسرے معاشرے میں نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام غیر مسلموں کے حقوق کا مکمل محافظ ہے پاکستان میں بعض مواقع پر غیر مسلم برادری کے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعات قابل افسوس اور قابل مذمت ہیں ، بطور بڑا بھائی ہونے کے ناطے مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر مسلموں کے حقوق کا مکمل تحفظ کریں، توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کا غلط استعمال کسی صورت نہیں ہونا چاہیے ، پاکستان علماء کونسل نے ماضی میں بھی اسی طرح کے اقدامات کو روکا ہے اور آئندہ بھی روکے گی ۔