رشوت کا الزام ثابت ہونے پرسابق آئی جی کو 20 سال قید 

Sep 13, 2024 | 09:36 PM

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب میں عہدے کے ناجائز استعمال، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات میں سابق آئی جی پولیس کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے سابق آئی جی پولیس جنرل خالد بن قرار الحربی پر ڈیڑھ کروڑ ریال جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ 

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے۔

مزیدخبریں