کشمیری نام نہاد انتخابات سے دور رہیں: یاسین ملک

کشمیری نام نہاد انتخابات سے دور رہیں: یاسین ملک

  

 سرینگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے شہداءکی قربانیوں کی تکریم کرتے ہوئے نام نہاد انتخابات سے خود کو بالکل دور رکھیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے ان خیالات کا اظہارشہید منظور احمد صوفی کی یاد میں سرینگر کے علاقے نوا کدل میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے شہداءکشمیر کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا۔ دریںاثناءجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماﺅں بشیر احمد بٹ اور نور محمدکلوال نے سرینگر کے مختلف علاقوں میںنام نہاد انتخابات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھی۔ انہوںنے اس موقع پر نام نہاد انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے تحریک آزادی پر پڑنے والے منفی اثرات سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ لبریشن فرنٹ کے رہنماﺅں نے اس موقع پر لوگوں میں انتخابات کے بائیکاٹ کے بارے میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔ 

مزید :

عالمی منظر -