بھارت نواز جماعتوںکے خلاف کشمیریوں کا غصہ برحق ہے: فورم سید علی گیلانی

بھارت نواز جماعتوںکے خلاف کشمیریوں کا غصہ برحق ہے: فورم سید علی گیلانی

  

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میںقائم فورم نے کہا ہے کہ بھارت نوا ز جماعتوں کو نام نہاد انتخابی ریلیوں کے دوران جس عوامی غیض وغضب کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ہرگز بلا جواز نہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فورم کی طرف سے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا کہ بھارت نواز جماعتیں بھارتی فوج اور پولیس کی مدد کے بغیر نام نہاد انتخابی مہم ہرگز نہیں چلا سکتیں۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت نواز سیاستدانوں کے خلاف کشمیریوں کا غصہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام نے انہیں کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ پولیس اور فوج کے تحفظ کے بغیر کہیںنہیں جاسکتے۔ بیان میں کہا گیا کہ لالچی لوگوںکی ایک مخصوص اقلیت اپنے حقیر مفادات کے لیے بھارت نواز رجماعتوں کا ساتھ دے رہی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -