اقوام متحدہ کےلئے سفیرکی تبدیلی زیرغورنہیں،ایران

اقوام متحدہ کےلئے سفیرکی تبدیلی زیرغورنہیں،ایران

  

 تہران(این این آئی)ایران نے کہاہے کہ ایران اقوام متحدہ میں اپنے نامزد کردہ سفیر حامد ابوطالبی کی جگہ کسی دوسرے نام پر غور نہیں کر رہا ، عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے سینئر ذمہ دار علی عراقچی نے کہاکہ ہم کسی متبادل کا انتخاب نہیں کر رہے ہیں اس کے مقابلے میں امریکی حکام امید ظاہر کر چکے ہیں کہ ایران کی طرف سے ابو طالبی کا نام واپس لیے جانے سے معاملہ بڑے سبھاو سے طے ہو سکتا ہے،انہوں نے امریکی موقف کو معمول سے ہٹا ہوا سمجھتے ہوئے کہاکہ امریکا کے اس موقف کے باوجود ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے جاری مذاکرات پر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔ واضح رہے ایران کے جوہری تنازعے کے بارے میں ماہ جولائی میں حتمی معاہدہ کیلیے ڈرافٹ کی تیاری پر بات چیت جاری ہے۔

مزید :

عالمی منظر -