ملائیشیاکے طیارہ لاپتا ہونے سے پہلے کوپائلٹ نے موبائل کال کی کوشش کی تھی :رپورٹ

ملائیشیاکے طیارہ لاپتا ہونے سے پہلے کوپائلٹ نے موبائل کال کی کوشش کی تھی ...

  

 کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کے لاپتا طیارے کے کوپائلٹ نے طیارہ ریڈار سے اوجھل ہونے سے کچھ دیر قبل اپنے موبائل فون سے کال کی تھی تاہم کال کنیکٹ ہونے سے پہلے ہی طیارہ منظر سے غائب ہوگیا۔ ملائیشیا کے مقامی اخبار نے دعویٰ کیا کہ جب طیارہ اپنا آدھا سفر طے کرچکا تھا اس وقت کوپائلٹ فاروق عبدالحامد کے موبائل فون سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ تاہم رابطہ فوراً ہی منقطع ہوگیا اوراس کے کچھ دیر بعد ہی طیارہ ریڈار اسکرین سے غائب ہوگیا، تاہم خبر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ معاون پائلٹ نے موبائل فون پر کس سے رابطے کی کوشش کی تھی۔ ملائیشیا کا بوئنگ 777 آٹھ مارچ کو کوالالمپورسے بیجنگ جاتے ہوئے دوران پرواز اچانک لاپتا ہوگیا تھا جس کاتاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ 

مزید :

عالمی منظر -