مسلم بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر ہونا چاہیے

مسلم بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر ہونا چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بھارتی مسلمان بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر ہو، وہ مسلمانوں کی ترقی کے خواہش مند ہیں۔ ایک انٹرویو میں میں بی جے پی کے رہنما اور وزارت عظمیٰ کے مضبوط امیدوار نریندر مودی نے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی مذہبی روایات کا احترام کرتے ہیں۔ مودی نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور اپنی روایات کو بھی پیش نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کچھ عرصہ قبل انہیں ایک مسلم رہنما کی جانب سے ٹوپی کا تحفہ دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اسے پہننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ وہ لوگوں کو مذہب کے حوالے سے دھوکا نہیں دینا چاہتے تھے۔ نریندر مودی نے کہاکہ مسلمان اس وقت معاشی طور پر کمزور، تعلیم میں پیچھے اور سرکاری نوکریوں میں کم تعداد میں ہیں اور وہ مسلمانوں کو ترقی کرتے دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ مسلمان بھارتی معاشی ترقی کے ثمرات سے فائدہ اٹھائیں۔ نریندر مودی نے کہا کہ وہ چاھتے ہیں مسلمان بچوں کے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں کمپیوٹر ہو اور وہ ہر شعبہ زندگی میں ترقی کریں۔ 

مزید :

عالمی منظر -