عراق،پرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک ،45 زخمی ہوگئے

عراق،پرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک ،45 زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (آن لائن)عراق میں بم دھماکوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں کم از کم21 افراد ہلاک اور45 زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ شمالی صوبہ آنبار میں مسلح افراد اور سکیورٹی کے درمیان جھڑپ میں8 مبینہ شدت پسند ہلاک اور 8 فوجی زخمی ہوئے۔احدی میں فوجی وردی میں ملبوس مسلح شخص نے فائرنگ کر کے ایک آفیسر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا ۔اسی علاقے میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فوج کی بمباری سے تین افراد ہلاک ہوئے ۔بغداد میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ دیالہ میں کار بم دھماکے میں دو بچوں سمیت تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مزید :

عالمی منظر -