شامی حکومت حزب اللہ سے نہیںعوامی حمایت سے قائم ہے،شام

شامی حکومت حزب اللہ سے نہیںعوامی حمایت سے قائم ہے،شام

  

 دمشق(این این آئی)شامی صدر بشار الاسد کے مشیر اطلاعات بثنیہ شعبان نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد ابھی تک باغیوں کے مقابلے میں میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں تو کسی دوسرے ملک یا تنظیم حتٰی کہ لبنانی حزب اللہ کی وجہ سے نہیں بلکہ ہماری طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شام کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی خونی بغاوت کی سازش نے ڈھائی لاکھ افراد کی جانیں لے لی ہیں، بثنیہ شعبان نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران ہمارے دوست ذرائع ابلاغ نے کچھ ایسی رپورٹس اور انٹرویو نشر کرنا شروع کر دیے ہیں جن میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ صدر بشار الاسد کی حکومت فلاں ملک یا فلاں تنظیم کی وجہ سے قائم ہے، میں واضح کرنا چاہتی ہوں کہ ہم کسی دوسرے ملک یا تنظیم کی وجہ سے استقامت سے ڈٹے ہوئے نہیں بلکہ ہماری طاقت عوام ہیں جنہوں نے اپنے ڈھائی لاکھ پیاروں کی لاشیں اٹھائی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -