روس یوکرائن میں مداخلت بند کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکہ کی پھر دھمکی

روس یوکرائن میں مداخلت بند کرے ورنہ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، امریکہ کی ...

  

سکو(آن لائن)امریکہ نے روس کو ایک بار پھر خبر دار کیا ہے کہ وہ یوکرائن میں جاری بحران ختم کرے ورنہ اسے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کو ٹیلی فون کیا ہے اور یوکرائن میں مداخلت پر امریکہ کی تشویش سے آگاہ کیا ۔جان کیری نے یوکرائن سے فوری طور پر فوجی انخلاءکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرائن بحران حل کرے یا سنگین نتائج کے لئے تیار رہے۔

مزید :

عالمی منظر -