نوماہ کے فلسطینی بچے کی اسرائیلی جیل میں والد سے ملاقات پر پابندی عائد

نوماہ کے فلسطینی بچے کی اسرائیلی جیل میں والد سے ملاقات پر پابندی عائد

  

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)صہیونی قابض فوج نے فلسطینی نونہال کی جیل میں والد سے ملاقات پر پابندی عائد کردی،،میڈیارپورٹس کے مطابق جدید سائنس اور آئی وی ایف طریقہ تولید نے اسیر فلسطینی شوہروں کے اسمگل شدہ جرثوموں کی مدد سے بچوں کی پیدائش کی راہ ہموار کی مگر ان نو مولودوں کو ان کے اسیر والدین سے ملانے کے لیے کوئی طریقہ ایجاد نہیں ہو سکا کیونکہ اسرائیلی انتظامیہ کو اس پر سخت غصہ ہے کہ فلسطینی قیدیوں نے ان کی اجازت کے بغیر مادہ منویہ اسمگل کر کے بچے کیوں پیدا کرنا شروع کیے،عبدالکریم الریماوی کے اسمگل شدہ جرثومے کی ذریعے پیدا ہونے والے بیٹے مجد الملائیکی کی عمر اب نو ماہ ہو چکی ہے لیکن اسرائیلی جیل انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے بچے کو جیل میں والد سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے صرف یہی نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت نے اسیر فلسطینی الریماوی کو اپنا مادہ تولید اسمگل کرنے کی پاداش میں پانچ ہزار شیکل جرمانہ اور دو ماہ تک اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی کی اضافی سزا بھی سنادی ۔

مزید :

عالمی منظر -